مہر خبررساں ایجنسینے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں مختلف جھڑپوں اور حملوں میں اکیس پولیس اہلکار اورتین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبوں قندھار اورہلمند میں طالبان سے جھڑپوں میں شدت آگئی ہے ۔ ہلمند کے ضلع ناد علی میں دو پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان نے حملہ کیا اورلڑائی کے دوران پندرہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور پندرہ کوزخمی کردیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاہے کہ پولیس نے یہ چیک پوسٹیں خالی کردی ہیں۔ جبکہ طالبان نے ضلع ناد علی سے پولیس کو مار بھگانے اور سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ قندھار م کے ضلع غورک میں طالبان کے حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ صوبہ لوگر میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک پولیس آفیسر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ