14 مارچ، 2008، 9:44 AM

تیل

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت111 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت111 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے اور نیویارک کی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ خام تیل کا کاروبار 111 ڈالر فی بیرل پر ہوا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے اور نیویارک کی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ خام تیل کا کاروبار 111 ڈالر فی بیرل پر ہوا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اِس کی وجہ تیل کی فراہمی میں کمی نہیں ہے بلکہ امریکی معیشت کے بارے میں تشویش اور ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ سے سرمایہ کار اب تیل اور دیگر اجناس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ادھر یورو کی قدر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پہلی مرتبہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر 1.55 ڈالر ہوگئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے بھی تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

 

News ID 654201

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha