13 مارچ، 2008، 5:10 PM

تیل

تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کینئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے

تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کینئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے اور نیویارک کی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ خام تیل کا کاروبار ایک سو دس ڈالر فی بیرل پر ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے اور نیویارک کی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ خام تیل کا کاروبار ایک سو دس ڈالر فی بیرل پر ہوا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اِس کی وجہ تیل کی فراہمی میں کمی نہیں ہے بلکہ امریکی معیشت کے بارے میں تشویش اور ڈالر کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ سے سرمایہ کار اب تیل اور دیگر اجناس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ادھر یورو کی قدر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پہلی مرتبہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر 1.55 ڈالر ہوگئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے بھی تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے صدر جارج بش نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈالر مضبوط ہو اور انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مضبوط کرنسی بننے کا ایک سبب یہ ہے کہ اس سے افراطِ زر سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ " اب ہمارا ڈالر تیل کے اتنے بیرل نہیں خریدتا جتنا کہ یہ خریدا کرتا تھا لہذا تیل اب امریکی عوام کے لیے اور مہنگا ہو گیا ہے" ۔

 

News ID 654110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha