9 فروری، 2008، 1:08 PM

امریکہ

اسامہ بن لادن اور ملا عمر پاکستان میں ہیں۔

اسامہ بن لادن اور ملا عمر پاکستان میں ہیں۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملاء عمر اوراسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کمانڈر پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملاء عمر اوراسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کمانڈر پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ امریکی اہلکار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاء عمر کے ساتھ کئی طالبان رہنما کوئٹہ میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے انہوں نے افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان کے مغربی قبائلی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ لیکن امریکی دعوؤں کی پاکستان نے ہمیشہ تردید کی ہے۔ کیونکہ امریکی الزام لگاتے ہیں لیکن شواہد پیش نہیں کرتے۔ یہ تازہ الزامات اس لئس لگائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان حکومت امریکہ کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دیدیے اور پاکستانی ایٹمی اثاثوں پر امریکہ کا کنٹرول آسان بن جائےلیکن پاکستان حکوت نے امریکی فوج کو پاکستان میں کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی ہے البتہ امریکہ کےایک سو فوجی پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف تربیت دینے کے بہانے سےموجود ہیں ۔

 

News ID 635702

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha