31 دسمبر، 2007، 11:55 AM

امریکہ

شمالی کوریا نے اگر معاہدے کے مطابق عمل نہ کیا تو دوسرےآپشنز پر غور کیا جائے گا۔

شمالی کوریا نے اگر معاہدے کے مطابق عمل نہ کیا تو دوسرےآپشنز پر غور کیا جائے گا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا معاہدے کے مطابق مقررہ وقت پر اپنا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر بندنہیں کرتا تو دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

مہرخبررساں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا مقررہ وقت پر ایٹمی پروگرام بند نہیں کرتا تو دیگر ممکنہ آپشنز پر غور کیا جائے گا۔تاہم امریکہ پرامید ہے کہ شمالی کوریا معاہدے کی پاسداری کرے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹام کیسی نے بھی شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر بند کردے۔ٹام کیسے کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق ایٹمی پروگرام بند کرنے کے عمل میں تاخیر افسوس ناک ہے۔اور امریکہ اکتوبر میں کیے گئے معاہدے کے تحت جاپان ، جنوبی کوریا، چین اور روس کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر ایٹمی پروگرام بند کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے گا۔

 

News ID 613618

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha