29 جولائی، 2007، 3:18 PM

سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ :حزب اللہ لبنان امریکہ کی مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے

سید حسن نصراللہ :حزب اللہ لبنان امریکہ کی مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہےکہ حزب اللہ نے گزشتہ سال 33 دن کی جنگ میں اسرائیل کو شکست دے کر امریکہ کی مشرق وسطی کو تقسیم کرنے کی سازش کوناکام بنادیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیدحسن نصر اللہ نے ایک خطاب میں کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ سال ہونے والی جنگ اسرائیل اور امریکہ کی سازشوں کا نتیجہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اور اسرائیل کے مفاد کے لیے مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنا چاہتا تھا۔لیکن حزب اللہ کی شدید مزاحمت نے امریکی سازش کو بری طرح ناکام بنادیا۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ لبنان میں وزیر اعظم فواد سینورا کی مغرب پسند حکومت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے ۔لیکن حزب اللہ ایسا نہیں ہونے دے گی۔لبنان میں مغوی اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مغوی اسرائیلی فوجیوں کی واپسی اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے۔گزشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان 34 دن جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل کو بری طرح شکست سے درچار ہونا پڑا اور حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی طاقت کے طلسم کو اپنی ایمانی طاقت کے ذریعہ توڑ دیا

 

News ID 525790

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha