مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے علماء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام پر مغربی ممالک کےدباؤ کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی ایندھن تیار کرنے والی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہےکہ اس ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے راستے پر ایران کا سفر یک طرفہ ٹریک پر چلنے والی ٹرین کی طرح ہے جس کا کوئی اسٹاپ ، بریک یا ریورس گئیر نہیں ہے صدر نے کہا کہ سامراجی طاقتیں گذشتہ اٹھائیس سال سے دھمکیاں دیتی چلی آرہی ہیں اور اٹھائیس سال سے ہمارے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی عائد کررکھی ہیں لیکن ہم نہ انکی اقتصادی دھمکیوں سے اور نہ ہی فوجی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے ہیں ہم اہل گفتگو ہیں اور باہمی مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں
ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے علماء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا
News ID 453468
آپ کا تبصرہ