مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے كل المنار ٹي وي كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے ان افراد كو خبردار كيا ہے كہ جو امريكہ پر بھروسہ كرتے ہيں انھوں نے كہا كہ ان لوگوں كو ويٹنام كي جنگ سے سبق سيكھنا چاہيے سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ مشرق وسطي كے لئے امريكي نقشہ اور منصوبہ نابود ہوچكا ہے انھوں نے كہا كہ جنوبي لبنان ميں عارضي طور پر اقوام متحدہ كي امن فوج كي موجودگي پر كوئي تشويش نہيں ہے بلكہ حكمراں جماعت كي ان كوششوں پر تشويش ہے جو ان كو لبنان كے اختلافات ميں گرفتار كرنا چاہتي ہے سيد حسن نصر اللہ نے تاكيد كي كہ وہ براہ راست يا لبناني فوج كے ذريعہ يونيفل كے ساتھ رابطے ميں ہيں اور انكے كام پر نظر ركھے ہوئے ہيں كيونكہ وہ ديہاتوں ميں تعينات ہيں سيد حسن نصراللہ نے چودہ مارچ گروپ پر الزام عائد كيا ہے كہ وہ لبنان كو عراق اور افغانستان جيسي صورتحال سے دوچار كرنے كي كوشش كررہا ہے انھوں نے كہا كہ يہ گروپ لبنان پراسرائيلي حملے سے پہلے اتحادي فوج بلانے كي كوشش كررہا تھا اور اس كي كوشش تھي كہ اتحادي فوج كي كمان امريكہ يا فرانس كے ہاتھ ميں رہے اور پھر وہ اتحادي فوج كے ذريعہ پورے لبنان پر حكومت كريں انھوں نے كہا كہ حزب حاكم يونيفل كو اتحادي فوج ميں تبديل كرنے كي كوشش ميں ہے اور يہ كوشش بہت ہي خطرناك ہے كيونكہ اس كوشش كے نتيجے ميں لبنان كا وہي حشر ہوگا جو اسوقت عراق اور افغانستان كا ہے انھوں نے كہا كہ علاقے ميں اسلامي مقاومت كا طريقہ كار درست ، مسالمت آميز اور جمہوريت پر مبني ہے اور لبنان ميں ايك قومي اتحاد پر مبني حكومت كي اسوقت سخت ضرورت ہے
حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ
چودہ مارچ گروپ لبنان كو عراق اور افغانستان كي صورتحال سے دوچار كرنا چاہتا ہے // قومي اتحاد پر مبني حكومت كي تشكيل كي اہم ضرورت ہے
حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے چودہ مارچ گروپ پر الزام عائد كيا ہے كہ وہ لبنان كو عراق اور افغانستان كي صورتحال سے دوچار كرنے كي كوشش كررہا ہے انھوں نے كہا كہ علاقے ميں اسلامي مقاومت كا طريقہ كار درست ، مسالمت آميز اور جمہوريت پر مبني ہے
News ID 401109
آپ کا تبصرہ