12 ستمبر، 2005، 2:08 AM

وزير خارجہ جناب منوچہرمتكي نے آج صحافيوں سے اپني پہلي پريس كانفرنس ميں خطاب كيا

امريكہ كي طرف سے ايٹمي مذاكرات كے سلسلے ميں كوئي درخواست موصول نہيں ہوئي ہے // پارليمنٹ كے منظور شدہ قانون كو عملي جامہ پہنانے كے لئے پہلے مرحلے ميں دو ايٹمي پلانٹ كنٹريكٹ پر ديئے جائيں گے

امريكہ كي طرف سے ايٹمي مذاكرات كے سلسلے ميں كوئي درخواست موصول نہيں ہوئي ہے // پارليمنٹ كے منظور شدہ قانون كو عملي جامہ پہنانے كے لئے پہلے مرحلے ميں دو ايٹمي پلانٹ كنٹريكٹ پر ديئے جائيں گے

وزير خارجہ جناب منوچہرمتكي نے صحافيوں سے اپني پہلي پريس كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اصفہان كے يو سي ايف پروگرام كو متوقف كرنا ممكن نہيں ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزير خارجہ جناب منوچہرمتكي نے ملكي اور غير ملكي ذرائع ابلاغ كے نمائندوں سے اپني پہلي پريس كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مجھے بڑي خوشي ہے كہ ميں اپنے كام كو شروع كرنے كے پہلے مراحل ميں جمہوريت كے چوتھے ركن يعني صحافيوں سے صميمي ملاقات اور گفتگو كررہا ہوں انھوں نے كہا كہ ڈاكٹر احمدي نژاد كي حكومت نے پارليمنٹ سے اعتماد كا ووٹ حاصل كرنے كے بعد اپنا كام شروع كرديا ہے اور ميرے لئے يہ فخر كي بات ہے كہ انھوں نےحسن ظن ركھتے ہوئے خارجہ پاليسي كے لئے مجھے انتخاب كيا اور پارليمنٹ كے نمائندوں نے بھي مجھ پر بھر پور اعتماد كيا ہےانھوں نے كہا كہ دنيا اس وقت عالمي مشكلات ميں گرفتار ہے اور بين الاقوامي مشكلات كو حل كرنے كے لئے تمام ممالك كي مشتركہ جد و جہد اور مسلسل كوششوں كي ضرورت ہے انھوں نے كہا كہ ايران كي ايٹمي پاليسيوں كااصلي محور عالمي برادري كوايران كي ايٹمي سرگرميوں كے پرامن ہونے كامكمل يقين دلانا ہے جناب منوچہر متكي نے امريكہ كے ساتھ ايٹمي مسئلے پر براہ راست گفتگو كے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ كي طرف سے ايسي كوئي درخواست موصول نہيں ہوئي ہے اگرچہ اس سے قبل افغانستان اور عراق كے سلسلے ميں كئي ممالك كے ساتھ مشتركہ مذاكرات كے اجلاس ميں امريكہ اور ايران كے وفود شركت كرتے رہے ہيں انھوں نے ايران كے ايٹمي مسئلہ كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے كے سلسلے ميں جواب ديتے ہوئے كہا كہ ايران ايٹمي توانائي كي عالمي ايجنسي كے ساتھ بھرپور تعاون كررہا ہے اور صاف اور شفاف تعاون كے باوجود ايران كے ايٹمي پروگرام كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے كا كوئي قانوني جواز نہيں ہے انھوں نے كہا كہ پارليمنٹ كے منظور شدہ قانون كو عملي جامہ پہنانے كے لئے ايران نےپہلے مرحلے پر دو ايٹمي پلانٹس كنٹريكٹ پر دينے كا اعلان كيا ہے

News ID 228742

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha