مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ان تاریخ ساز دنوں میں عظیم، متحد اور مقاوم ایرانی قوم عقلانیت، علم، ایمان، صبر اور استقامت کی بلند چوٹیوں پر کھڑی ہو کر علاقے اور دنیا کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باعزت اور بے باک ایرانی قوم نے ان مشکل اور دشوار دنوں میں تمام مسائل اور چیلنجز سے نکلنے کے لیے اپنے فولادی عزم اور ارادے کا مظاہرہ کیا ہے۔
امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہدنیا امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی اور معاشی دبدبے کو ٹوٹتے دیکھ رہی ہے اور خلیج فارس کے ممالک کی سلامتی فراہم کرنے میں امریکہ کی نااہلی کا پردہ چاک ہوتا دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایران کا ستاروں بھرا آسمان رہنمائی اور سعادت بخشنے والے ستاروں کی چمک سے ایک بار پھر جگمگا اٹھا۔ ایسے مرد جنہوں نے برسوں خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے بعد اپنے عظیم ترین مقصد کو حاصل کر لیا اور ملکوت اعلیٰ سے جا ملے۔ وہ اپنے شہید امام اور قائد کی آغوش میں جا بسے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ رضا کار فورس بسیج کے ذہین، قوی اور تجربہ کار کمانڈر شہید سردار سلیمانی، تجربہ کار وزیر انٹیلیجنس حجت الاسلام والمسلمین جناب خطیب اور قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری، ڈاکٹر علی لاریجانی نے حق کی دعوت پر لبیک کہی۔ میں نے تقریباً ایک دہائی تک پارلیمنٹ کی ذمہ داری کے دوران شہید علی لاریجانی کی نمایاں خصوصیات قریب سے دیکھی ہیں۔
ابوترابی فرد نے کہا کہ وطن سے محبت اور بلند الٰہی اقدار، الٰہی نظام میں خدمت اور رہبر معظم کے فرامین پر کامل عمل کرنا، یہ وہ راستہ تھا جس پر شہید لاریجانی کے مضبوط قدم کبھی نہیں ڈگمگائے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں عظیم اور متحد ایرانی قوم عقلانیت، ایمان اور صبر کی بلند چوٹیوں پر کھڑی ہے۔ ایرانی قوم خطے اور دنیا کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ