مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں میں ہزاروں افراد نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریلی "طوفان الاقصی، دو سالہ جہاد اور قربانی سے فتح تک" کے عنوان سے السبعین اسکوائر میں نکالی گئی۔
ریلی کے اختتام پر جاری قراداد میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت نے جس صبر، استقامت اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔
شرکاء نے اسلامی جمهوری ایران کو محور مزاحمت کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کو سراہا۔
بیانیے میں واضح کیا گیا کہ صہیونی حکومت اپنے ان تمام اہداف میں ناکام رہی، جو اس نے غزہ پر حملے کے آغاز میں مقرر کیے تھے، اور امریکی حمایت کے باوجود وہ اپنی ناکامی چھپا نہیں سکا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت نہ جھکے، نہ ہارے بلکہ انہوں نے امت مسلمہ اور دنیا کو یہ سبق دیا کہ صبر اور استقلال کے ذریعے ظلم کو شکست دی جاسکتی ہے۔

یمنی عوام نے حزب اللہ لبنان، عراق کی مزاحمتی قوتوں اور ایران کو غزہ کے ساتھ وفاداری پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اسرائیل، امریکہ یا کسی بھی جارح قوت کی جانب سے حملے کی صورت میں مکمل جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیانیے میں یمنی عوام نے فلسطینی بھائیوں کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، جیسا کہ ہمارے رہبر نے کہا کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ