16 ستمبر، 2024، 10:31 PM

ایران اور تیونس کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایران اور تیونس کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تیونس کے وزیر خارجہ کو ان کے ایرانی ہم منصب عراقچی کا پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، تیونس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مسعود حسینیان نے تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی نفتی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ عراقچی کا پیغام تیونس کے اعلیٰ سفارت کار کو پہنچایا۔

فریقین نے سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے تیونس کے وزیر خارجہ کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

News ID 1926692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha