23 مئی، 2024، 10:18 PM

بشار الاسد کا محمد مخبر کو ٹیلی فون/ دورہ تہران کا اعلان کیا

بشار الاسد کا محمد مخبر کو ٹیلی فون/ دورہ تہران کا اعلان کیا

شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کو ایک ٹیلی فون رابطے میں ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کو بتایا کہ وہ صدر رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کو ایک ٹیلی فون رابطے میں ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کو بتایا: میں ان دنوں ایرانی عوام اور رہبر معظم انقلاب سے ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے بہت بے چین ہوں، پہلی فرصت میں ایران کا دورہ کروں گا تاکہ تعزیت کے اظہار کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

شامی صدر نے کہا کہ شامی عوام شہید رئیسی اور امیر عبداللہیان کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کی طرح  اسکتبار مخالف شخصیات سمجھتے ہیں، جنہوں نے عالمی یک قطبیت کے خلاف آواز اٹھائی اور خطے اور دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

بشار الاسد نے کہا کہ شام نے ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عمومی سوگ کا اعلان کیا۔ کیونکہ ان شخصیات کا احترام ہمارے ملک میں ابدی اور لازوال ہے۔

اس موقع پر ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ماضی کی طرح ہم مزاحمتی محور بالخصوص آزاد ملک شام کی مکمل حمایت کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہمیں تہران میں آپ کے دورے کا انتظار رہے گا۔

News ID 1924258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha