مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ریانووستی نے نے اطلاع ہے کہ روسی ریاست ڈوما کے سربراہ "ویاچسلاو وولودین" شہدائے خدمت کی تعزیت رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ بدھ کو تہران میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے تعزیتی ریفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے اعلیٰ ملکی وفود شرکت کریں گے۔
یہ تقریب بدھ کی سہ پہر کو نائب صدر محمد مخبر اور قائم مقام وزیر خارجہ علی باقیری کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔
غیر ملکی شرکاء میں تقریباً 10 وفود سربراہان کی سطح پر، 20 وفود وزراء کی سطح پر اور باقی مختلف سطحوں جیسے پارلیمنٹ کے اسپیکرز، خصوصی ایلچی وغیرہ ہیں جو اس تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ