29 جنوری، 2023، 12:51 PM

ایران کے شمال مغرب میں5.9ریکٹر کا زلزلہ؛3افراد جاں بحق، 816 زخمی اور 70 دیہاتوں کو نقصان پہنچا+ویڈیو

ایران کے شمال مغرب میں5.9ریکٹر کا زلزلہ؛3افراد جاں بحق، 816 زخمی اور 70 دیہاتوں کو نقصان پہنچا+ویڈیو

ایران کے شمال مغربی شہر خوئی میں ایک طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، ہفتے کی رات ایران کے شمال مغربی شہر خوئی اور آس پاس کے علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ تہران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے جھٹکے خوئی میں حالیہ دنوں میں دوسرا زلزلہ ہے۔ دس دن قبل اسی شہر میں 5.4 ریکٹر کا زلزلہ آیا تھا۔ 

 زلزلہ اتنا شدید تھا کہ صوبہ مغربی آذربائیجان کے کئی علاقوں میں محسوس کیا گیا جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پڑوسی صوبے مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز سمیت کئی شہروں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 بحیرہ روم میں یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکیہ، عراق، آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں اس وقت درجہ حرارت درجہ انجماد پر ہے اور برف باری ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے میں تین افراد جاں بحق اور 816 زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

مغربی آذربائیجان کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 70 دیہات میں رہائشی گھروں کو 20 سے 50 فیصد نقصان پہنچا۔

News Code 1914437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha