8 نومبر، 2022، 9:00 AM

بھارت میں ٹوئٹر کا 90 فیصد عملہ نوکری سے فارغ

بھارت میں ٹوئٹر کا 90 فیصد عملہ نوکری سے فارغ

سان فرانسسكو: بھارت میں ٹوئٹر کے 90 فیصد عملے کو نوکری سےفارغ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے اب صرف 12 کے قریب ملازمین رہ گئے ہیں۔
بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر سے لوگوں کو فارغ کیے جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح  طور پر لفظ ’ پیروڈی‘ نہ لکھنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1913038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha