ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مختلف شعبوں ميں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مختلف شعبوں ميں جاری ہیں۔

صدر رئیسی نے ونزوئلا کے صدر کے دورہ تہران پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ونزوئلا کے صدراور ان کے ہمراہ وفد کو دورہ تہران پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے  پر استوار ہے۔

صدر رئیسی نے اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 41 برسوں میں ایران کو بیشمار پابندیوں اور خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن ایرانی قوم نے ان پابندیوں اور خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو جب یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے تو ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ونزوئلا کے عوام نے بھی کافی مشکلات کو برداشت کیا ہے لیکن ونزوئلا کی بہادر حکومت اور عوام نے بھی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک نے 20 سالہ باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ایران کو ونزئلا کا بہترین دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ملکر امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کامقابلہ کررہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں۔ نکولس مادورو نے کہا کہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔ 

News Code 1911167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha