مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آسام میں طوفان اور مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بڑی تعداد میں درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔
بجلی کے پول اور تاریں گرنے سے تمام بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ ٹرینوں اور بسوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی۔ اس دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور میونسپل اداروں کو ہنگامی حالات کے تحت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
آپ کا تبصرہ