روس کا بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کے بحری جنگی جہاز مسکوا میں آگ لگ گئي تھی جس کے نتیجے میں روس کا بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کے بحری جنگی جہاز مسکوا میں آگ لگ گئي تھی جس کے نتیجے میں روس کا بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق یوکرائن نے گزشتہ روزمیزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز کونشانہ بنایا تھا جس سے جہاز کوشدید نقصان پہنچا تھا۔حملے کے بعد جہاز میں دھماکے ہوئے تھے اورآگ لگ گئی تھی۔ 

روس کی وزارت دفاع کے حکام نے بحری جنگی جہاز مسکوا کے غرق ہونے کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا تھا کہ جہازکو کھینچ کرواپس روسی بندرگاہ لایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ڈوب گیا۔

News Code 1910507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =