30 مارچ، 2022، 5:59 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی کو کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی کو کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: کاشان میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سلیمانی کی ماموریت کی مدت اختتام پذير ہوگئی ہے اور میں جنابعالی کو کاشان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کرتا ہوں۔۔

کاشان ادبی ، علمی اور تاریخی افتخارات کے حوالے سے ایک اہم شہر ہے اس شہر کے عوام  انقلابی مجاہدت، دینی اور سیاسی بصیرت سے مزین اورمالا مال ہیں۔ آپ سے عوام کی معنوی، فکری اور سماجی خدمات اور ہدایات کے سلسلے میں اہم توقع کی جاتی ہے۔ اللہ  تعالی آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور اس اہم ذمہ داری کو ادا کرنے میں آپ کی مدد فرمائے۔

News ID 1910327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha