28 فروری، 2022، 2:23 PM

ویانا معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے/ ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کریں گے

ویانا معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے/ ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےایران اور گروپ 1+4 کے درمیان ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےایران اور گروپ 1+4 کے درمیان  ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے ایران کے اعلی مذاکراتکارعلی باقری کنی  کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی مذاکراتکار کی تہران واپسی گذشتہ مراحل کی مانند تھی اس مرتبہ بھی وہ  بعض باقی ماندہ امور کے سلسلے میں مشاورت کے لئے وطن واپس آئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ویانا مذاکرات کا مسودہ آمادہ ہوگیا ہے۔ ہم ریڈ لائنوں سے عبور نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ابھی بعض مسائل باقی ہیں جن کے بارے میں علی باقری کنی نے تہران میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے یوکرائن میں مقیم ایرانی شہریوں کے انخلاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یوکرائن میں مقیم ایرانیوں کے بارے میں تین مراحل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جن میں  پہلے مرحلے میں جنگ زدہ علاقوں سے ایرانی شہریوں کو پرامن علاقوں میں منتقل کرنا شامل ہے اور اس کے بعد سلواکیہ اور پولینڈ کی سرحدوں پر ایرانی پرچم کے ساتھ گاڑياں کھڑی ہیں جو ایرانی شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی۔

News ID 1910006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha