31 جنوری، 2022، 2:05 PM

بحران پیدا کرنا صیہونی حکومت کی فطرت میں شامل ہے/ اسرائيل عرب ممالک کو بھی نہیں بخشے گا

بحران پیدا کرنا صیہونی حکومت کی فطرت میں شامل ہے/ اسرائيل عرب ممالک کو بھی نہیں بخشے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صہیونی حکومت کے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ اور ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران پیدا کرنا صیہونی حکومت کی فطرت میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں غاصب صہیونی حکومت کے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ اور ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران پیدا کرنا صیہونی حکومت کی فطرت میں شامل ہے۔

اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت

خطیب زادہ نےغاصب صہیونی حکومت کے صدر کے دورہ متحدہ عرب امارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت کی بنیاد دہشت گردی ، ظلم اور بربریت پر استوار ہے ۔ غاصب صہیونی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کا دل کھول کر خون بہایا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ عالمی سطح پر واحد غاصب صہیونی حکومت ہے جس کا نظام نسل پرستی پر مبنی ہے اور اسرائيلی حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقت میں ایک نسل پرست حکومت ہے۔

اسرائيل عرب ممالک کو بھی نہیں بخشے گا

خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے والے بعض عرب ممالک کو اسرائيل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا عنقریب پتہ چل جائےگا اور انھیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا، اسرائيل ان عرب ممالک کو بھی نہیں بخشے گا جو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کررہے ہیں کیونکہ اسرائيل کی فطرت میں تسلط پسندی شامل ہے۔

ویانا مذاکرات میں پیشرفت

خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ویانا مذاکرات میں کافی پیشرفت حاصل ہوئی ہے البتہ بعض موارد میں ابھی بھی گفتگو کی ضرورت ہے۔ مذاکرات متعدد بار پہلے بھی مزيد مشاورت کے لئۓم توقف ہوئے ہیں اور اس بار بھی دارالحکومتوں میں مشاورت کے لئےم ذاکرات متوقف کئے گئے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں ویانا میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوجائےگا۔

ایران کے ایٹمی حقوق محفوظ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی حقوق محفوظ ہیں اور ایران ویانا مذاکرات مين قومی اجماع کے ساتھ آگے بڑھ  رہا ہے۔

اردوغان کے دورہ تہران کی تاریخ طے نہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے دورہ تہران کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر اردوغان کے دورہ تہران کے بارے میں ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

News ID 1909685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha