مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بغداد ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کی دشمن کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے مشکوک اقدامات عراق میں بد امنی پھیلانے اور فتنہ برپا کرنے کا موجب بنتے ہیں اورعراقی حکومت کی جانب سے عوام کو خدمات بہم پہنچانےکے اقدام کو متاثر کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ