22 جنوری، 2022، 9:43 AM

روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کی نئی فصل کا آغاز

روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کی نئی فصل کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کی نئی فصل کا آغازہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کی نئی فصل کا آغازہوگیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات کو تاریخی اور اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ روس ایران میں جدید ایٹمی پلانٹ سرعت کے ساتھ تعمیر کرےگا ۔ ایران اور روس نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔

News ID 1909581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha