15 جنوری، 2022، 3:04 PM

امریکہ کو افغانستان کے اثاثوں کو آزاد کرنے پر توجہ دینی چاہیے

امریکہ کو افغانستان کے اثاثوں کو آزاد کرنے پر توجہ دینی چاہیے

افغان طالبان حکومت نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے انسانی بحران سے نمٹنے سے متعلق بیان کے پیش نظر امریکہ کو افغان منجمد فنڈز کو فوری بحال کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے متعلق بیان کے پیش نظر  امریکہ کو افغان منجمد فنڈز کو فوری بحال کرنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امریکہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکہ کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہییں تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکے۔

ترجمان طالبان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔  

گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے جب کہ کئی مغربی ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز اور ترقیاتی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ جس کی وجہ سے افغانستان کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

News ID 1909504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha