پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا ہے۔  ہنگامی اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پی ڈی ایم کے آج  ہونے والے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی شرکت کریں گے جبکہ محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 10 نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

News Code 1908748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha