جارجیا میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

جارجیا کے شہر باتومی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارجیا کے شہر باتومی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جارجیا کے شہر باتومی میں 7 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت کے ملبے سے دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا تاہم اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1908463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =