7 اکتوبر، 2021، 3:46 PM

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ لبنان پہنچے جہاں انھوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے خلاف امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے لبنانی عوام اور لبنانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے لبنان کے صدر میشل عون سے بھی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران مشکل حالات میں لبنان کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

News ID 1908436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha