بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحل سے سمندری طوفان گلاب ٹکرا گيا

بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے سمندری طوفان گلاب ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے سمندری طوفان گلاب ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1908311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =