18 ستمبر، 2021، 9:17 AM

امریکہ کا سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت کرنے اعلان

امریکہ کا سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت کرنے اعلان

امریکہ عنقریب سعودی عرب کے ساتھ فوجی معاہدے کے تحت 50 کروڑ ڈالر کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرزاور دیگر جنگی ساز و سامان فروخت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ عنقریب سعودی عرب کے ساتھ  فوجی معاہدے کے تحت 50 کروڑ ڈالر کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرزاور دیگر جنگی ساز و سامان فروخت کرےگا۔ 

اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی جنگی صلاحیت اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ لیکن ابھی اس معاہدے کی منظوری کانگریس سے لینا باقی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں سعودی عرب کے روٹری ونگ طیاروں کے بیڑے، انجن، ایویونکس، جدید ہتھیاروں کی فروخت سمیت تربیت اور جنگی ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی آلات کی یہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اُن مقاصد کے لیے ہے جن کے تحت ایک دوست ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ کی نیابت میں جنگیں لڑ رہا ہے اور خطے میں امریکہ کے شوم منصوبوں کوفروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔

News ID 1908194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha