17 ستمبر، 2021، 9:34 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید

ایرانی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شانگہائی تعاون تنظیم کے ایکیسویں سربراہی اجلاس کے ضمن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات میں مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ہندوستان اور ایران کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چآہیے اور ایران بھارت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دنے کا خواہاں ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کے موجودہ شرائط کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور ایران کے درمیان طویل سرحد موجود ہے اور افغانستان میں بدامنی کا براہ راست اثر ایران پر پڑتا ہے اور اس وقت ساڑھے تین ملین افغان مہاجرین اور پناہ گزین ایران میں موجود ہیں جبکہ مغربی ممالک نے افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے ایسی حکومت جو افغان عوام کے ارادوں پر مشتمل ہو۔ اس ملاقات میں ہندوستانی وزير خارجہ نے بھی ایران کے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ایرانی وزير خارجہ نے روس، چین اور پاکستان کے وزراء خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha