مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے اسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے 3 ہزار ملازمین کو ویکسینیشن نہ کروانے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ان ہیلتھ ورکرز کو ملک میں لازمی کووڈ 19 ویکسین کے حوالے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا ہے۔
ادھر فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ تر معطلیاں عارضی ہیں، جبکہ بہت سے ملازمین نے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں آج سے غیر ویکسین شدہ ہیلتھ اسٹاف کے کام پر آنے پر پابندی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ