مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی شوری کا اجلاس ہوا جس میں تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
واضح رہے کہ ﻣﺳرت ﻋﺎﻟم ﺑﮭٹ کو بھارت کے زیر انتظام ﮐﺷﻣﯾر ﻣﯾں ﺣق ﺧود ارادیت اور آزادی ﮐﯽ ﺟﻧﮓ کے لیے سرگرم ہونے پر ﺟﻣوں و ﮐﺷﻣﯾر ﭘﺑﻠﮏ ﺳﯾﻔﭨﯽ اﯾﮑٹ ( ﭘﯽ اﯾس اے 1978) ﮐﮯ ﺗﺣت 38 ﺑﺎر ﺣراﺳت ﻣﯾں ﻟﯾﺎ ﮔﯾﺎ ﮨﮯ اور ﭘﭼﮭﻠﮯ 24 ﺳﺎﻟوں ﺳﮯ ﺑﻐﯾر ﮐﺳﯽ اﻟزام ﯾﺎ ﻣﻘدﻣﮯ ﮐﯽ ﺳﻣﺎﻋت ﮐﮯ وه قید کاٹ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ