مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 7 ارب 49 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، مالی سال کے پہلے 2ماہ تجارتی خسارے میں تقریبا 120 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق برآمدات 27.59 فیصد اضافے سے 4 ارب 57کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
اسی طرح درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ