مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے مزاحمت کے آخری مرکز وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سیکڑوں طالبان وادی پنج شیر کی جانب روانہ کردیئے ہیں۔ طالبان نے احمد مسعود کو وادی پنج شیر حوالے کرنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔
شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنج شیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ احمد مسعود کا کہنا تھا کہ سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔
آپ کا تبصرہ