امریکہ نے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے اربوں ڈالرز منجمد کردیئے

امریکہ نے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی خزانہ کی سیکرٹری جینٹ ییلن اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے اہلکاروں نے امریکہ میں موجود افغان حکومت کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے  9.5 بلین ڈالر کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے۔ افغان حکومت کے اربوں ڈالر کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ افغان حکومت کے امریکہ میں موجود کسی بھی مرکزی بینک کے اثاثوں تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر بھی کیا گیا ہے جس کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی۔ بائیڈن انتظامیہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

News Code 1907838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =