18 اگست، 2021، 10:14 AM

افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے

افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے

افغان طالبان نے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغان طالبان نے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل کے لیے مشاورت جاری ہے، تمام غیرملکی اداروں اور یہاں کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، غیرملکی سفارت خانوں کی بھرپور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ ہم کوئی داخلی اور خارجی دشمنی نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کی عزت کریں گے اور اسلام میں بیان کیے گئے احکامات کے تحت انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر اس شخص کو معاف کر دیا جو ہمارا مخالف تھا، عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت کی جائے گی، افغانستان کی سرزمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

News ID 1907830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha