رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دوسری مجلس عزا منعقد

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور کربلا والوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور کربلا والوں کی یاد میں  دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور فضآئیل و مصائب اہلبیت (ع) بیان کئے۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں مجالس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجالس عزا کا سلسلہ محرم الحرام کی بارہویں شب تک جاری رہےگا۔

News Code 1907816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =