مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
News ID 1907567
آپ کا تبصرہ