24 جون، 2021، 3:05 PM

پاکستان میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

پاکستان میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

پاکستان میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے، جب کہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کنہا ہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے اور  نہ ہی ملنے کا وقت دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے۔

News Code 1907097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha