بھارت میں کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت میں کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کے بنتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کے بنتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کےمطابق پونے میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کمپنی کے  اہلکاراب بھی لاپتہ ہیں، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم آگ اتنی شدید تھی کہ دور دور سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

پونے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم کمپنی کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث م کمپنی  کے کارکن لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپےمالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1906848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =