مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر پابند رہنے کے سلسلے میں اتفاق کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے واضح طور پر کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر پابند رہنے کے سلسلے میں اتفاق کیا ہے۔
News ID 1906795
آپ کا تبصرہ