29 اپریل، 2021، 2:01 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 31 لاکھ 64 ہزار 170 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 31 لاکھ 64 ہزار 170 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 31 لاکھ 64 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 31 لاکھ 64 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 768 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 834 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 690 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اور برازيل دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

News ID 1906306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha