12 اپریل، 2021، 1:03 PM

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بتا دی

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بتا دی

عالمی ادارۂ صحت " ڈبلیو ایچ او" نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت " ڈبلیو ایچ او"  نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسی غلط فہمیاں شامل ہیں۔

News Code 1906060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha