8 اپریل، 2021، 8:27 AM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرپشن کے الزام میں ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرپشن کے الزام میں ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل

پاکستان کے صوبہ پنجاب پولیس میں کرپشن کے الزام پر ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل کردیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب پولیس میں کرپشن کے الزام پر ایک دن میں 62 ایس ایچ اوز معطل کردیئے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ 8 ایس ایچ اوز کو کرپشن پر معطل کیا گیا۔ کرپشن کے الزام میں معطل کیے جانے والوں میں لاہور کے 7، قصور اور شیخوپورہ کے چار چار ایس ایچ او شامل شامل ہیں۔

ادھر آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

News ID 1906000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha