7 اپریل، 2021، 1:56 PM

ایران اور قزاقستان کے وزراء خارجہ نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

ایران اور قزاقستان کے وزراء خارجہ نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلو بردی نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلو بردی نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے میں دو طرفہ تعاون ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تاکید کی گئی ہے۔ ایران اور قزاقستان کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی تعاون پر بھی تاکید کی گئی ہے۔ اس معاہدے میں سیاسی ، اقتصادی ، عسکری اور ثقافتی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا گیا ہے۔

News Code 1905990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha