6 اپریل، 2021، 10:42 PM

ویانا میں ہونے والے آج کے مذاکرات کامیاب اور تعمیری رہے

ویانا میں ہونے والے آج کے مذاکرات کامیاب اور تعمیری رہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اعلی اہلکار سید عباس عراقچی نے ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو کامیاب اور تعمیری قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اعلی اہلکار اور ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد  کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو کامیاب اور تعمیری قراردیا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں ماہرین کی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے اور مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کو منعقد ہوگا۔ انھوں نے ایران کے ایک ارب ڈالر آزاد کرنے کے بدلے میں  20 فیصد یورینیم کی افزودگی متوقف کرنے پر کسی قسم کے اتفاق کو مسترد کردیا ہے۔

News ID 1905980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha