10 مارچ، 2021، 2:56 PM

امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے

امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی سابقہ حکومت کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں پیغبر اسلام (ص) کی بعثت کی مناسبت سے ایرانی عوام اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اسی صورت میں نہائی نقطہ پر پہنچ سکتا ہے جب ہم معاشرے اورسماج میں پیغمبر اسلام(ص)  ، اہلبیت اطہار(ع) اور آنحضور کے برگزیدہ اصحاب کے اخلاق کو فروغ دینے میں کامیاب ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں جھوٹ، غیبت، فحش، الزام تراشی ، تہمت اور ظلم و ستم سے دور رہنے کی ہدایت کی گئي ہے اور ہمیں اپنے آّپ کو اور معاشرے کو اس قسم کے قبیح اعمال و افعال سے دور رکھنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اہم اہداف میں اخلاق ، بردباری ، برادری اور باہمی تعاون  شامل ہیں۔

صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں فرمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اپنے عہد و پیمان پر عمل کرےگا ہم بھی کریں گے اگر وہ قانون کے سامنے تسلیم ہوں گے ہم بھی قانون تسلیم کریں گے ہم ایک گھنٹے تک بھی اقتصادی پابندیوں کو جاری رکھنے کو جائز نہیں مسجھتے ہیں ۔ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پیچھے اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی خواہش پنہاں ہے۔

صدرروحانی نے کہا کہ ہم دشمن کی شدید ترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ اسے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے بلکہ اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ عالمی برادری کا اعتماد امریکہ پر دوبارہ بحال ہوجائے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک جامع اور عالمی معاہدہ ہے ہم اس پر عمل کرچکے ہیں اب اس پر امریکہ اور تین یورپی ممالک کو عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1905604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha