24 فروری، 2021، 7:30 AM

محمد علی سدپارہ " نشان پاکستان " ایوارڈ کے لئے نامزد

محمد علی سدپارہ " نشان پاکستان " ایوارڈ کے لئے نامزد

وزیراعلی گلگت بلتستان نے محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے  محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کو کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹےساجد سدپارہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔ ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی سدپارہ 2غیرملکی ساتھیوں کےہمراہ کےٹوکی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کو یقین ہے کہ انہیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

News ID 1905401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha