26 جنوری، 2021، 2:14 PM

کراچی میں کرکٹ میچ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

کراچی میں کرکٹ میچ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ اور سکویرٹی انتظامات کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ اور سکویرٹی انتظامات کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف راستے بند کر دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو سخت  دشواری کا سامنا ہے اور مشکلات کی وجہ سے کراچی کے شہری پولیس سے الجھنے لگے ہیں۔

ڈالمیا فلائی اوور سے ملینیئم جانے والے شہری اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس پر پولیس اہلکار نے شہری پر تشدد کیا۔

پولیس اہلکار شہری کو گھسیٹتے ہوئے پولیس موبائل تک لے گیا، اہلکار شہری کو دھکیلتا رہا، جبکہ دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروا کر شہری کو وہاں سے روانہ کر دیا۔

کئی اور جگہوں پر بھی راستے بند ہونے کے باعث شہری پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے الجھتے نظر آئے ہیں۔

مختلف سڑکیں بند ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر رش بڑھنے کے باعث ٹریفک جام ہوگيا ہے۔

شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اگر شہر سے باہر منتقل نہیں کیا جا سکتا تو اسی طرز کا ایک اور اسٹیڈیم شہر سے باہر تعمیر کر کے بین الاقوامی نوعیت کے میچز وہاں کرائے جائیں تاکہ شہر کے راستے بند کرنے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والے پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

News Code 1904985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha